آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ منگل کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں فی کلو 67 روپے 30 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کے11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر میں 7 سو 94 روپے 50 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 2 ہزار 8 سو 48 روپے 91 …
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ منگل کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں فی کلو 67 روپے 30 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کے11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر میں 7 سو 94 روپے 50 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 2 ہزار 8 سو 48 روپے 91 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ ترجمان اوگرا نے کہا ہے کہ ایل پی جی پروڈیوسر کی قیمت سعودی آرامکو-سی پی اور امریکی ڈالر کے ایکسچینج ریٹ سے منسلک ہے، گزشتہ ماہ کے مقابلے میں سعودی آرامکو-سی پی میں 25.62 فیصد کمی ہوئی جبکہ اوسط ڈالر ایکسچینج ریٹ میں 0.11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ایل پی جی صارفین کے لئے قیمتوں میں 21.80 فیصد کمی کی گئی ہے۔








