ویمن اینڈ چلڈرن ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

ویمن اینڈ چلڈرن ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کی انتظامیہ نےماہانہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی ۔ڈپٹی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ارم صدیق کے مطابق اوپی ڈی میں 30ہزار خواتین اور بچوں کا معائنہ کیا گیا ،500 نومولود بچوں کی پیدائش ہوئی اور نرسری میں200بچوں کو طبی امداد فراہم کی گئی

ایبٹ آباد۔ 30 جون (اے پی پی):ویمن اینڈ چلڈرن ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کی انتظامیہ نےماہانہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی ۔ڈپٹی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ارم صدیق کے مطابق اوپی ڈی میں 30ہزار خواتین اور بچوں کا معائنہ کیا گیا ،500 نومولود بچوں کی پیدائش ہوئی اور نرسری میں200بچوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ۔

انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کی لیبارٹری میں 28قسم کے مختلف تشخیصی ٹیسٹ کئے جاتے ہیں جبکہ پہلی مرتبہ شام کے اوقات میں سی بی سی ٹیسٹ کی سہولت کا آغاز کیا گیا ہے جو شام7بجے تک کئے جاتے ہیں۔

ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال ڈاکٹر عامر اسرار کی سربراہی میں ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹرز، نرسنگ اور لوئر سٹاف کی کمی کے باوجود بہترین انداز میں خواتین اور بچوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

 

مزید خبریں