فیسکو ٹاسک فورس نےبجلی چوروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 10 بجلی چوروں کو گرفتار کرلیا۔ سپریٹنڈنگ انجینئر فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) سرگودھا ریجن ابرار احمد خانی کی ہدایت پر منگل کے روز سرگودھا شہر کے مختلف علاقوں سے 10 بجلی چوروں کو پکڑ لیا
فیسکو سرگودھا ٹاسک فورس کا بجلی چوروں کے خلاف ایکشن، 10 گرفتار
سرگودھا ۔ 30 جون (اے پی پی):فیسکو ٹاسک فورس نےبجلی چوروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 10 بجلی چوروں کو گرفتار کرلیا۔ سپریٹنڈنگ انجینئر فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) سرگودھا ریجن ابرار احمد خانی کی ہدایت پر منگل کے روز سرگودھا شہر کے مختلف علاقوں سے 10 بجلی چوروں کو پکڑ لیا۔ فیسکو ٹاسک فورس نے سب ڈویژنل افسران نے دیگر عملے کے ساتھ سرگودھا کے علاقوں طارق آباد، نوری گیٹ ایریاز، لاہور روڈ،
کوئین چوک اور محمدی کالونی اوردیگرملحقہ علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں کیں اور دس افراد کو گرفتار کر لیا جن میں غلام رسول، شاہ سلیم، مجتبیٰ شاہ، احمد شیر، نور اللہ، اسلم خان، شفیق اللہ، امیر اللہ، باقر خان اور غلام رسول کے نام سے ہوئی ہے۔ فیسکو ٹاسک فورس ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر لیے ہیں۔ بجلی چوروں کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔









