وزیراعظم محمد شہباز شریف کا لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حادثے میں بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ وزیراعظم نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی اور انہیں ہرممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔