ایبٹ آباد ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہسپتال کی ایم آر آئی مشین مکمل طور پر فعال ہے تاہم اس سے منسلک یو پی ایس میں معمولی فنی خرابی پیدا ہوئی ہے جسے الیکٹرو میڈیکل ڈیپارٹمنٹ ترجیحی بنیادوں پر دور کر رہا ہے
ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی ایم آر آئی مشین فعال،یو پی ایس کی معمولی خرابی جلد دور کردی جائے گی، ترجمان
ایبٹ آباد۔ 30 جون (اے پی پی):ایبٹ آباد ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہسپتال کی ایم آر آئی مشین مکمل طور پر فعال ہے تاہم اس سے منسلک یو پی ایس میں معمولی فنی خرابی پیدا ہوئی ہے جسے الیکٹرو میڈیکل ڈیپارٹمنٹ ترجیحی بنیادوں پر دور کر رہا ہے۔ ہسپتال ترجمان کے مطابق رواں ماہ 762 سے زائد ایم آر آئی اسکین کیے جا چکے ہیں جبکہ سرکاری تعطیلات کے علاوہ روزانہ اوسطا ً30 سے زائد ایم آر آئی کیے جا رہے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں موجود دو جدید سی ٹی اسکین مشینیں معمول کے مطابق خدمات انجام دے رہی ہیں جبکہ ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد احمد آفریدی نے یو پی ایس کی خرابی جلد از جلد دور کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ہنگامی مریضوں کے لیے سی ٹی اسکین سمیت دیگر تشخیصی سہولیات ہر وقت دستیاب ہیں ۔ انہوں نے میڈیا سے خبروں کی اشاعت سے قبل موقف لینے کی اپیل بھی کی ہے۔









