گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں داخلہ برائے انٹرمیڈیٹ کی تاریخ بڑھا کر 17 اگست 2026 کردی گئی ہے۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق بحوالہ اشتہار (آئی پی ایل۔4683 ) اخبار میں 14 مئی کو اشتہار شائع ہوا، جس میں درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ26 جون تھی جو اب بڑھا کر 17 اگست 2026 کردی گئی ہے
گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں داخلہ برائے انٹرمیڈیٹ کی تاریخ بڑھا کر 17 اگست 2026 کردی
سیالکوٹ۔ 30 جون (اے پی پی):گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں داخلہ برائے انٹرمیڈیٹ کی تاریخ بڑھا کر 17 اگست 2026 کردی گئی ہے۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق بحوالہ اشتہار (آئی پی ایل۔4683 ) اخبار میں 14 مئی کو اشتہار شائع ہوا، جس میں درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ26 جون تھی جو اب بڑھا کر 17 اگست 2026 کردی گئی ہے۔
جامعہ کے مطابق داخلہ حاصل کرنے والی طالب علموں کی پہلی میرٹ لسٹ 20 اگست، پہلی میرٹ لسٹ کی فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 اگست اور دوسری میرٹ لسٹ 27 اگست ، دوسری میرٹ لسٹ کی فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اگست 2026 ہوگی ۔
اسی طرح تیسری میرٹ لسٹ (بوجہ ضرورت) یکم ستمبر کو شائع کی جائے گی، آن لائن اپلائی کرنے اور پروسیسنگ فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ 17 اگست 2026 ہوگی اور باقاعدہ کلاسز کا آغاز15 ستمبر 2026 سے کردیا جائے گا۔









