لاہور پولیس نے فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے کانسٹیبل امانت علی شہید کو ان کی23 ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے
لاہور پولیس کاشہید کانسٹیبل امانت علی کو 23 ویں برسی پر خراجِ عقیدت
لاہور۔30جون (اے پی پی):لاہور پولیس نے فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے کانسٹیبل امانت علی شہید کو ان کی23 ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔کانسٹیبل امانت علی شہید کی برسی کے موقع پر لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی لحد پر حاضری دی،سلامی پیش کی،پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
کانسٹیبل امانت علی شہید30 جون 2003 کو تھانہ شمالی چھائونی میں تعینا تی کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے کانسٹیبل امانت علی کی23 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں شہید کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے افسران اور جوان محکمہ پولیس کا حقیقی فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہدائے پولیس کی لازوال قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہدا کا مشن وطنِ عزیز کا تحفظ اور امن و امان کا قیام ہے،جس کی تکمیل کے لیے پولیس فورس کا ہر جوان پرعزم ہے اور یہ مشن ہر قیمت پر جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اپنے بہادر شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گا اور شہدا کے لواحقین و اہلِ خانہ کی ویلفیئر کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے کیونکہ شہدا کے خاندانوں کی دیکھ بھال ہماری اولین ذمہ داری ہے۔









