چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سےگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سےگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین سینیٹ کوخیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع میں پارٹی اور یوتھ کنونشنز کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سےگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین سینیٹ کوخیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع میں پارٹی اور یوتھ کنونشنز کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

انہوں نےصوبہ کے حقوق کے حوالہ سے سیاسی جماعتوں سے رابطہ کاری اور دیگر متعلقہ امور سے بھی چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے صوبائی حقوق کے حوالہ سے گورنر کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے خیبرپختونخوا میں کامیاب ورکرز اور یوتھ کنونشن کے انعقاد اور اس کے تسلسل پر بھی خوشی کااظہار کرتے ہوئے گورنر اور پارٹی کی صوبائی قیادت کی مشترکہ کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔