صدر آصف علی زرداری کا کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر سانحہ پر اظہار افسوس

صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کی دعا کی۔

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کی دعا کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ معصوم بچوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع پوری قوم کے لیے انتہائی افسوسناک ہے، ایسے سانحات کے تدارک کے لیے موثر حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں۔