وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اہم سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کی جانب سے پرجوش استقبال

وفاقی وزیر داخلہ اور انسدادِ منشیات محسن رضا نقوی منگل کو ایک اہم سرکاری دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں۔ الملک خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض پہنچنے پر سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز نے پاکستانی ہم منصب کا پرجوش اور شاندار استقبال کیا۔

ریاض ۔30جون (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ اور انسدادِ منشیات محسن رضا نقوی منگل کو ایک اہم سرکاری دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں۔ الملک خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض پہنچنے پر سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز نے پاکستانی ہم منصب کا پرجوش اور شاندار استقبال کیا۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق، اس دورے کے دوران دونوں رہنمائوں کے مابین پاک سعودی سیکیورٹی تعاون، انسدادِ منشیات اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔