لاہور عدالت کی پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف کارروائی15 جولائی تک ملتوی

لاہورکی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف نو مئی جلا ئو گھیرا ئو کے واقعات میں مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو نذرِ آتش کرنے سمیت تین مقدمات کے جیل ٹرائل کی کارروائی15 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے غیر حاضر ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا

لاہور۔30جون (اے پی پی):لاہورکی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف نو مئی جلا ئو گھیرا ئو کے واقعات میں مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو نذرِ آتش کرنے سمیت تین مقدمات کے جیل ٹرائل کی کارروائی15 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے غیر حاضر ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک عابد حسین نے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں مقدمات کی سماعت کی۔

عدالت نے حکم دیا کہ تمام غیر حاضر ملزمان 15 جولائی کو حاضری یقینی بنائیں،عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن کو تینوں مقدمات کے گواہان بھی پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔مقدمات میں شاہ محمود قریشی،ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں،ملزمان کیخلاف پولیس تھانہ ماڈل ٹاون،تھانہ گلبرگ اور تھانہ سرور روڈ پر مقدمات درج ہیں ۔