ایبٹ آباد یونیورسٹی میں ر سیمینار،برطانوی ماہرین کی شرکت

ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں “سوشل ورک بطور پیشہ” کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی آف بریڈفورڈ کے ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔مقررین نے سوشل ورک کی اہمیت،دائرہ کار اور معاشرتی ترقی میں اس کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے ایک موثر اور باوقار پیشہ قرار دیا

ایبٹ آباد۔ 30 جون (اے پی پی):ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں “سوشل ورک بطور پیشہ” کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی آف بریڈفورڈ کے ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔مقررین نے سوشل ورک کی اہمیت،دائرہ کار اور معاشرتی ترقی میں اس کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے ایک موثر اور باوقار پیشہ قرار دیا۔سیمینار میں سابق طلبہ نے بھی اپنے عملی تجربات شیئر کیے اور یونیورسٹی کے تعلیمی ماحول کو سراہا۔

اختتامی سیشن میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان نے مہمان مقررین کا شکریہ ادا کیا اور سوشل ورک کے تعلیمی پروگرام کے آغاز میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ شعبے کو مزید علمی و تربیتی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی