ضلع بنوں سے تبدیل ہونے والے ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کے اعزاز میں بدھ کوڈی پی او آفس میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تر جمان بنوں پولیس کے مطابق تقریب میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، پولیس افسران، دفتری عملے، جوانوں اور ضلع بھر کے مختلف تھانوں اور چوکیوں سے آئے ہوئے اہلکاروں نے شرکت کی
ڈی پی او یاسر آفریدی کے اعزاز میں الوداعی تقریب

مزید خبریں
پشاور۔ 01 جولائی (اے پی پی):ضلع بنوں سے تبدیل ہونے والے ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کے اعزاز میں بدھ کوڈی پی او آفس میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تر جمان بنوں پولیس کے مطابق تقریب میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، پولیس افسران، دفتری عملے، جوانوں اور ضلع بھر کے مختلف تھانوں اور چوکیوں سے آئے ہوئے اہلکاروں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او یاسر آفریدی نے بنوں پولیس کے تمام افسران، جوانوں اور ضلع بنوں کے عوام کی جانب سے ملنے والے بھرپور تعاون، اعتماد اور خلوص پر دلی تشکر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال میں بنوں پولیس نے ہر کڑے مرحلے پر جرات، پیشہ ورانہ مہارت، فرض شناسی اور جذبۂ ایثار کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن و امان کے قیام کے لیے قابلِ فخر خدمات انجام دیں، جس پر انہیں پوری فورس پر بے حد فخر ہے۔انہوں نےکہا کہ بنوں پولیس کی محبت، رفاقت، اخلاص اور تعاون کو وہ ہمیشہ اپنی زندگی کا قیمتی سرمایہ سمجھیں گے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ فورس آئندہ بھی اسی عزم، جذبے اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ عوام کی خدمت اور امن کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی رہے گی۔تقریب کے اختتام پر پولیس افسران اور جوانوں نے ڈی پی او یاسر آفریدی کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازی شیلڈز، یادگاری سووینئرز، گلدستے اور تحائف پیش کیے، جبکہ روایتی انداز میں نوٹوں کے ہار بھی پہنائے گئے۔آخر میں ملک و قوم کی سلامتی، پائیدار امن، خیبرپختونخوا پولیس بالخصوص بنوں پولیس کے شہدا کے بلند درجات اور فورس کی مزید کامیابیوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔








