ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مانسہرہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی آئی ایم یو ہیلتھ کا اجلاس

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مانسہرہ ماروی ملک شیر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی آئی ایم یو ہیلتھ کا اجلاس منعقد ہوا۔

مانسہرہ۔ 01 جولائی (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مانسہرہ ماروی ملک شیر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی آئی ایم یو ہیلتھ کا اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر آفس مانسہرہ کے مطابق ڈی ایم او آئی ایم یو ہیلتھ عبدالریم نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تمام ہسپتالوں کی مکمل کارکردگی اور مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں بنیادی مراکز صحت، رورل ہیلتھ سینٹرز، ٹائپ ڈی ہسپتالوں اور ڈی ایچ کیو (کنگ عبداللہ ٹیچنگ) ہسپتال میں سٹاف کی حاضری، ادویات کی فراہمی، صفائی اور دیگر خدمات کی فراہمی اور بہتری کے حوالے سے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اجلاس میں ایم ایس کنگ عبداللہ ہسپتال ڈاکٹر جواد مجید، ڈی ایچ او مانسہرہ ڈاکٹر فیصل خانزادہ، ڈی ایم او آئی ایم یو ہیلتھ عبدالریم ، ہیلتھ کوآرڈینیٹرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

مزید خبریں