واشنگٹن ۔ 16 نومبر (اے پی پی) امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن سینیٹر ریڈ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کےلئے امریکا اور پاکستان میں بات چیت کا عمل جاری رہنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی ہے جو افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور جنوبی ایشیاءکے لئے نئی …
افغانستان میں امن کےلئے امریکا اور پاکستان میں بات چیت کا عمل جاری رہنا بہت ضروری ہے، سفیر اعزاز چوہدری سے گفتگو
واشنگٹن ۔ 16 نومبر (اے پی پی) امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن سینیٹر ریڈ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کےلئے امریکا اور پاکستان میں بات چیت کا عمل جاری رہنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی ہے جو افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور جنوبی ایشیاءکے لئے نئی امریکی حکمت عملی کے بارے میں پاکستان کے موقف سے امریکی سینیٹرز کو آگاہ کرنے کے لئے ملاقاتیں کررہے ہیں۔









