فلوریڈا ۔ 16 نومبر (اے پی پی) امریکہ کے ماہرین امراض قلب نے کہا ہے کہ ناشتہ نہ کرنے سے دل کو نقصان پہنچتاہے اسلئے ناشتہ ہمیشہ کرنا چاہئے کیونکہ اس سے جسم میں ہونے والے تعمیری و تخریبی عمل یعنی میٹا بولزم کو بڑی مدد ملتی ہے۔ امریکن کالج آف کارڈیالوجی کے جرنل میں شائع شدہ تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ناشتہ نہ کرنے سے جسم کےلئے …
ناشتہ نہ کرنے سے دل کو نقصان پہنچتاہے، امریکی ماہرین امراض قلب
فلوریڈا ۔ 16 نومبر (اے پی پی) امریکہ کے ماہرین امراض قلب نے کہا ہے کہ ناشتہ نہ کرنے سے دل کو نقصان پہنچتاہے اسلئے ناشتہ ہمیشہ کرنا چاہئے کیونکہ اس سے جسم میں ہونے والے تعمیری و تخریبی عمل یعنی میٹا بولزم کو بڑی مدد ملتی ہے۔ امریکن کالج آف کارڈیالوجی کے جرنل میں شائع شدہ تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ناشتہ نہ کرنے سے جسم کےلئے میٹا بولزم کو باقاعدہ بنانا مشکل ہوتا ہے جس کے نتیجہ میں جسم میں یاتو انسولین یا انفلیمیشن پیدا ہوجاتی ہے۔








