تھانہ جرما پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان گرفتار کر لیے ۔
کوہاٹ، 2ملزمان گرفتار، 7 کلو چرس برآمد

مزید خبریں
پشاور۔ 03 جولائی (اے پی پی):تھانہ جرما پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان گرفتار کر لیے ۔ترجمان کوہاٹ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جرما اقبال خان نے مسلم آباد چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران ایک موٹر کار کو روک کر تلاشی لی، جس کے نتیجے میں گاڑی سے 7 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔پولیس نے کارروائی کے دوران دو مبینہ ملزمان ادریس اور فرمان کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان پشاور سے بنوں چرس سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ جرما میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔








