لیسکو حکام نے قصور سرکل میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی ریکوری کی اور متعدد ملزمان کو گرفتار کیا۔
لیسکو قصور سر کل کی کارروائی، لاکھوں روپے کی ریکوری،متعدد ملزمان گرفتار،ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔3جولائی (اے پی پی):لیسکو حکام نے قصور سرکل میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی ریکوری کی اور متعدد ملزمان کو گرفتار کیا۔ترجمان لیسکو کے مطابق کوٹ رادھا کشن سب ڈویژن 2 میں رینجرز کے تعاون سے کارروائی کے دوران 2 بجلی چور گرفتار کیے گئے، 2 غیر قانونی ڈائریکٹ ہکس ختم کیے گئے، 7 بجلی میٹر تحویل میں لیے گئے جبکہ 5 لاکھ 23 ہزار 321 روپے سے زائد کی ریکوری اور جرمانوں کا اندراج کیا گیا۔ چونیاں رورل سب ڈویژن میں 6 غیر قانونی کنکشن ختم کیے گئے، 4 ملزمان گرفتار ہوئے، 14 میٹر قبضے میں لیے گئے اور 27 لاکھ 76 ہزار 810 روپے کی ریکوری کی گئی۔ کنگن پور ویسٹ سب ڈویژن میں 7 غیر قانونی کنکشن ختم کئے، 6 افراد گرفتارکئے، 6 میٹر اور 3 ٹرانسفارمر تحویل میں لیے گئے جبکہ 7 لاکھ 95 ہزار روپے کی ریکوری عمل میں آئی۔
اللہ آباد ویسٹ سب ڈویژن میں مختلف کارروائیوں کے دوران ایک زرعی ٹیوب ویل بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا، جبکہ علیحدہ آپریشن میں 7 غیر قانونی کنکشن ختم کیے گئے، 4 افراد گرفتار کیے گئے، 5 میٹر، 4 ٹرانسفارمر اور 3 ایل ٹی لائنیں تحویل میں لے کر 5 لاکھ 16 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔ اسی طرح چونیاں ایسٹ سب ڈویژن میں بھی ٹرانسفارمر بشز سے براہِ راست بجلی چوری کرتے ہوئے ایک صارف کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، جس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔تمام کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کے خلاف استغاثے تیار کر کے متعلقہ تھانوں میں مقدمات کے اندراج کا عمل جاری ہے۔








