انڈونیشیا ،طیارے پر حملے اور آگ لگانے کے واقعہ میں ہلاک ہونے والے امریکی پائلٹ کی لاش برآمد

انڈونیشیا کے مشرقی صوبے پاپوا میں مشتبہ حملے کے دوران طیارے کو آگ لگائے جانے کے واقعے میں ہلاک ہونے والے امریکی پائلٹ نکولس ایف گوسیلن کی لاش برآمد کر لی گئی ہے ۔

جکارتہ۔3جولائی (اے پی پی):انڈونیشیا کے مشرقی صوبے پاپوا میں مشتبہ حملے کے دوران طیارے کو آگ لگائے جانے کے واقعے میں ہلاک ہونے والے امریکی پائلٹ نکولس ایف گوسیلن کی لاش برآمد کر لی گئی ہے ۔ شنہوا کے مطابق انڈونیشی فوج نےبتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کو ہائی لینڈ پاپوا صوبے کے ضلع یاہوکیمو کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔پاپوا میں فوج کے ترجمان نے بتایا کہ طیارے پر حملہ اور اسے نذرِ آتش کیے جانے کا الزام ایک مسلح علیحدگی پسند گروپ پر عائد کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق یہ طیارہ فضائی کمپنی پی ٹی اے ایم اے (PT AMA) کی ملکیت تھا، جس کے طیارے پاپوا کے دور دراز دیہات تک خوراک، ایندھن اور ڈاک پہنچانے کی خدمات انجام دیتے ہیں۔فوج نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور مزید حملوں کی روک تھام کے لیے علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔حکام نے تاحال مشتبہ حملہ آوروں کی تعداد، استعمال کیے گئے ہتھیاروں یا طیارے میں موجود دیگر مسافروں کی حالت سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔