مالدووا کے وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان

مالدووا کے وزیراعظم الیگزینڈرو مونٹینو نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

کیشیناؤ:۔3جولائی (اے پی پی):مالدووا کے وزیراعظم الیگزینڈرو مونٹینو نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ شنہوا کے مطابقالیگزینڈرو مونٹینو نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہاکہ آج وزیراعظم کے طور پر میری مدتِ کار اختتام پذیر ہو رہی ہے۔ جب مجھے احساس ہوا کہ میں اپنے اصولوں اور یقین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں مزید انجام نہیں دے سکتا تو میں نے استعفا دینے کا فیصلہ کیا۔ یاد رہے کہ الیگزینڈرو مونٹینو نومبر 2025 سے وزیراعظم کے منصب پر فائز تھے۔