وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نےکوئٹہ سے آنے والی مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا ہے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کوئٹہ سے آنے والی مسافر بس حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
پشاور۔ 03 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نےکوئٹہ سے آنے والی مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔تر جمان وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیاں بلا تاخیر جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ امدادی کارروائی میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام متعلقہ ٹیمیں ایمرجنسی سروسز بلوچستان کے ساتھ مکمل رابطے اور تعاون میں رہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے متاثرین کی شناخت اور اہل خانہ سے رابطہ فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے جاں بحق افراد کی لاشیں مکمل احترام کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں تک منتقل کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن معاونت اور سہولت فراہم کی جائے۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سےتعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔








