پی سی بی اور ایبٹ آباد یونیورسٹی کے مابین نوجوان کرکٹ کھلاڑیوں کیلئے ایبٹ آباد میں قومی پرفارمنس سنٹر قائم کرنے کیلئے معاہدہ طے پاگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایبٹ آباد یونیورسٹی کے مابین نوجوان کرکٹ کھلاڑیوں کیلئے ایبٹ آباد میں قومی پرفارمنس سنٹر قائم کرنے کیلئے معاہدہ طے پا گیا

ایبٹ آباد۔ 03 جولائی (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایبٹ آباد یونیورسٹی کے مابین نوجوان کرکٹ کھلاڑیوں کیلئے ایبٹ آباد میں قومی پرفارمنس سنٹر قائم کرنے کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔معاہدہ کی تقریب ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی حویلیاں میں منعقد ہوئی۔ پی سی بی کے سینئر جنرل منیجر اسامہ شارون نیازی اور ایبٹ آباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے معاہدہ پر دستخط کئے۔ پی سی بی کے سینئرجنرل منیجر اسامہ شارون نیازی کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد یونیورسٹی میں قومی پرفارمنس سنٹر کے قیام سے انڈر17، انڈر 15 سمیت کم عمر کرکٹرز کو عالمی سطح کی کرکٹ ٹریننگ دی جائے گی اور ساتھ ساتھ سکلز بھی سکھائی جائے گی، کھلاڑیوں کو جہاں معاہدہ سے گرائونڈ، جم اور اکیڈمی کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی وہیں ایبٹ آباد ریجن سے مستقبل قریب میں قومی کرکٹ ٹیم کیلئے اچھا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا۔ پاکستان میں بہت کم شہروں میں یہ سنٹرز قائم ہیں۔