لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریز کے غیر معمولی منافع کی تحقیقات کے لیے دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریز کے غیر معمولی منافع کی تحقیقات کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

مزید خبریں
لاہور۔3جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریز کے غیر معمولی منافع کی تحقیقات کے لیے دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ تمام آئل کمپنیوں اور متعلقہ اداروں کا مکمل آڈٹ کرایا جائے۔








