کولکتہ ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی بارش سے متاثر 21 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا

کولکتہ۔ بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز بھی بارش سے متاثر ہوا جس کی وجہ سے صرف 21 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا، بھارت نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز بنا لئے ہیں، چیتشور پوجارا 47 اور وریدیمن ساہا 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، شناکا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جمعہ …

کولکتہ۔ بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز بھی بارش سے متاثر ہوا جس کی وجہ سے صرف 21 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا، بھارت نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز بنا لئے ہیں، چیتشور پوجارا 47 اور وریدیمن ساہا 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، شناکا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جمعہ کو کولکتہ ٹیسٹ کے دوسرے روز بارش کے باعث صرف 21 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا، بھارت کی پہلی اننگز میں 74 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی ہیں، چیتشور پوجارا ایک اینڈ پر 47 رنز بنا کر ڈٹے ہوئے ہیں، وریدیمن ساہا 6 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں، اجنکیا راہانے اور ایشون 4، 4 رنز بنا کر شناکا کی گیند پر آﺅٹ ہوئے۔

Leave a Reply