قومی پیغامِ امن کمیٹی کا فاروق آباد شیخوپورہ کا دورہ، سکھ دھرم شالہ کی تعمیرِ نو کا متفقہ اعلان

پاکستان میں بین المذاہب رواداری کی عظیم مثال قومی پیغام امن کمیٹی حکومت پاکستان کے تحت تمام مکاتب فکر اور مذاہب کے قائدین نے مشترکہ طور پر فاروق آباد شیخوپورہ کا دورہ کیا اور سکھ برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سکھ دھرم شالہ کو اصل حالت میں برقرار رکھنے اور خستہ حال دیوار کی تعمیر نو کا متفقہ اعلان کیا

شیخوپورہ۔4جولائی (اے پی پی):پاکستان میں بین المذاہب رواداری کی عظیم مثال قائم کرتے ہوئے قومی پیغام امن کمیٹی حکومت پاکستان کے تحت تمام مکاتب فکر اور مذاہب کے قائدین نے مشترکہ طور پر فاروق آباد شیخوپورہ کا دورہ کیا اور سکھ برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سکھ دھرم شالہ جس کی دیوار خستہ حالت کی وجہ سے گر گئی تھی، کی تعمیر نو کا متفقہ اعلان کیا۔

قومی پیغام امن کمیٹی کے کوارڈینیٹر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا زاہد محمود قاسمی ، حافظ مقبول احمد، علامہ غلام مصطفیٰ حیدری ، مولانا فاروق اعظم ، مولانا اسلم صدیقی، مولانا سلمان اشرفى ، مولانا شاہد سعیدی، مولانا مفتى عمر فاروق بشپ کامران ، پنڈت لال ، سردار پلوندر سنگھ ، سردار رنجیت سنگھ گیانی ، سردرا امر جیت سنگھ ، سردار گلاب سنگھ ، سردار جکرن سنگھ ، انجمن تاجران فاروق آباد کے صدر شیخ شہزاد انجم نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان میں رہنے والے مسلمانوں اور غیر مسلموں کے حقوق کا تعین آئین پاکستان نے کیا ہے ۔

مندر، مسجد ، گوردوارا ، دھرم شالہ یا زمین جس مذہب اور مسلک کے ماننے والوں کی ہے حکومت پاکستان کسی صورت اسے تبدیل نہیں ہونے دے گی۔ فاروق آباد کی دھرم شالہ کے حوالے سے ہندوستان نے بے بنیاد پراپیگنڈاشروع کر رکھا ہے۔ یہ دھرم شالہ سکھ برادری کے ضوابط کے مطابق ہے اور جو اس کی حیثیت قیام پاکستان سے قبل تھی وہی رہے گی۔

مزید خبریں