آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کی توقع
آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کی توقع

مزید خبریں
اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے تا ہم شام/رات میں کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم ڈی جی خان ، استور ، ہنزہ اور گردنواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش ڈی جی خان 03، گلگت بلتستان: استور 02 اور ہنزہ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہو ئی۔
ہفتہ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : سبی 47، جیکب آباد ، دادو میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر بحیرۂ عرب سے کمزور مرطوب ہوائیں ملک کے مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ موسمی کم دباؤ شمال مغربی بلوچستان پر برقرار ہے۔








