نیوزی لینڈ میں موسلادھار بارش سے ڈنیڈن اور ویٹاکی میں سیلاب ، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

نیوزی لینڈ کے جنوبی شہر ڈنیڈن اور ضلع ویٹاکی میں موسلادھار بارش کے باعث آنے والے سیلاب سے متعدد سڑکیں بند کر دی گئیں

ولنگٹن۔6جولائی (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے جنوبی شہر ڈنیڈن اور ضلع ویٹاکی میں موسلادھار بارش کے باعث آنے والے سیلاب سے متعدد سڑکیں بند کر دی گئیں اور کئی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔نیوزی لینڈ کی محکمہ موسمیات میٹ سروس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈنیڈن اور اوامارو میں 100 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،بارش کا سلسلہ شمال کی جانب بڑھنے کا امکان ہے اور اس کے کینٹربری اور مارلبرو تک پھیلنے کی پیش گوئی ہے۔