برطانیہ کی کم لاگت فضائی کمپنی ایزی جیٹ نے امریکی سرمایہ کاری فرم کیسل لیک کی جانب سے پیش کردہ خریداری کی پیشکش پر اصولی طور پر آمادگی ظاہر کر دی ہے،
برطانوی فضائی کمپنی ایزی جیٹ نے 5.5 ارب پاؤنڈ کی امریکی خریداری پیشکش پر رضامندی ظاہر کر دی

مزید خبریں
لندن۔6جولائی (اے پی پی):برطانیہ کی کم لاگت فضائی کمپنی ایزی جیٹ نے امریکی سرمایہ کاری فرم کیسل لیک کی جانب سے پیش کردہ خریداری کی پیشکش پر اصولی طور پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، جس کے تحت کمپنی کی مالیت 5.5 ارب پاؤنڈ (7.34 ارب امریکی ڈالر) تک لگائی گئی ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق نئی پیشکش کے تحت فی شیئر 6.90 پاؤنڈ کی قیمت مقرر کی گئی ہے، جو 29 مئی کو کیسل لیک کی دلچسپی ظاہر ہونے سے قبل ایزی جیٹ کے شیئر کی اختتامی قیمت سے 73 فیصد زیادہ ہے۔ اس اعلان کے بعد کمپنی کے حصص کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ایزی جیٹ کے بورڈ نے کہا کہ نئی پیشکش ایسی مالیت پر مبنی ہے جس کی وہ کمپنی کے شیئر ہولڈرز کو سفارش کرنے پر آمادہ ہو سکتا ہے، تاہم کیسل لیک کو 3 اگست تک باضابطہ طور پر خریداری کی حتمی پیشکش پیش کرنا ہوگی۔ایزی جیٹ یورپ کے 38 ممالک میں کم لاگت فضائی خدمات فراہم کرتی ہے اور 355 طیاروں کے ذریعے 1,200 سے زائد روٹس پر پروازیں چلاتی ہے۔








