پہلا ٹیسٹ، بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 172 رنز پر آﺅٹ، پوجارا 52 رنز بنا کر نمایاں، لکمل کی 4 وکٹیں، سری لنکا نے تیسرے روز پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 165 رنز بنا لئے تھے اور اسے حریف ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 7 رنز درکار، میتھیوز اور تھریمانے کی نصف سنچریاں، کمار اور یاداو کی 2، 2 وکٹیں کولکتہ ۔ 18 نومبر …
پہلا ٹیسٹ، بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 172 رنز پر آﺅٹ، پوجارا 52 رنز بنا کر نمایاں

مزید خبریں
پہلا ٹیسٹ، بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 172 رنز پر آﺅٹ، پوجارا 52 رنز بنا کر نمایاں، لکمل کی 4 وکٹیں، سری لنکا نے تیسرے روز پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 165 رنز بنا لئے تھے اور اسے حریف ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 7 رنز درکار، میتھیوز اور تھریمانے کی نصف سنچریاں، کمار اور یاداو کی 2، 2 وکٹیں
کولکتہ ۔ 18 نومبر (اے پی پی) بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بھی خراب روشنی کے باعث میچ کو وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا، سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنا لئے تھے اور اسے میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 7 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی ابھی 6 وکٹیں باقی ہیں، اینجلو میتھیوز اور تھریمانے نے مشکل وقت میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو سہارا دیا، میتھیوز 52 اور تھریمانے 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان دنیش چندیمل 13 اور نیروشن ڈکویلا 14 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، بھنشور کمار اور اومیش یاداو نے 2، 2 وکٹیں لیں، قبل ازیں بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 172 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی، چیتشور پوجارا 52 رنز بنا کر نمایاں رہے، سرنگا لکمل نے 4، گاماگے، شناکا اور پریرا نے 2، 2 وکٹیں لیں۔ ہفتے کو کولکتہ ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارتی ٹیم نے 74 رنز 5 کھلاڑی آﺅٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو پوجارا 47 اور وریدیمن ساہا 6 رنز پر کھیل رہے تھے، 79 کے سکور پر پوجارا نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد گاماگے کی گیند پر بولڈ ہو گئے








