ایوب پارک راولپنڈی میں پیڈل اسپورٹس کے شوقین افراد کے لیے خصوصی پیکجز متعارف
ایوب پارک راولپنڈی میں پیڈل اسپورٹس کے شوقین افراد کے لیے خصوصی پیکجز متعارف

مزید خبریں
راولپنڈی۔6جولائی (اے پی پی):ایوب نیشنل پارک میں قائم پیڈل ہب نے پیڈل کھیل کے شوقین افراد کے لیے خصوصی پیکجز کا اعلان کر دیا ہے۔ پیر کو انتظامیہ کے مطابق جدید معیار کے دو پروفیشنل پیڈل کورٹس پر کھیلنے کے لیے ریکیٹ اور گیندیں بغیر کسی اضافی چارج کے فراہم کی جائیں گی۔
اعلان کے مطابق لائٹس کے ساتھ ایک گھنٹے کا پیکج 3,500 روپے جبکہ دو گھنٹوں کا پیکج 6,000 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح بغیر لائٹس ایک گھنٹے کی بکنگ 3,000 روپے اور دو گھنٹوں کی بکنگ 5,000 روپے میں دستیاب ہو گی۔
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کھیل کے اوقات پہلے سے بک کروائیں۔ مزید معلومات اور بکنگ کے لیے 0334-5038524یا 0303-5224306 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔








