ڈپٹی کمشنر مری کا مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ ، صحت، تعلیم اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ
ڈپٹی کمشنر مری کا مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ ، صحت، تعلیم اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 06 جولائی (اے پی پی):ٗلیا۔پیر کو دورے کے آغاز میں ڈپٹی کمشنر نے جی ٹی روڈ مری پر جاری سڑک کی تعمیر اور کارپٹنگ کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار کو برقرار رکھنے کی سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیاحوں اور مقامی آبادی کی سہولت کے لیے منصوبے کو مقررہ وقت پر پورا کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن ”ستھرا پنجاب” کے تحت ڈپٹی کمشنر نے مری کے مختلف مقامات پر صفائی ستھرائی کی صورتحال کا خاص طور پر جائزہ لیا۔ انہوں نے صفائی کے عملے (سینیٹری ورکرز) سے براہِ راست گفتگو کی، ان کے مسائل سنے اور مری کو صاف ستھرا رکھنے پر ان کی گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ صفائی کا عملہ ہمارا ہیرو ہے اور شہر کی خوبصورتی ان کی محنت سے ہی برقرار ہے۔
بعد ازاں انہوں نے ساملی ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی فراہمی اور عملے کی حاضری کو چیک کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مری اور گردونواح سے آنے والے مریضوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ساملی کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کلاس رومز، اساتذہ کی حاضری اور طالبات کے لیے موجود تعلیمی ماحول کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فروغِ تعلیم اور بچیوں کے لیے سکولوں میں بہترین ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
دورے کے آخری مرحلے میں آغا ظہیر عباس شیرازی نے مریم نواز بنیادی ہیلتھ یونٹ (بی ایچ یو) تریٹ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بی ایچ یو میں طبی آلات، عملے کی موجودگی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود عملے کو الرٹ رہ کر فرائض سرانجام دینے کی تاکید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بنیادی مراکزِ صحت کو فعال بنا کر ہم دیہی عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔








