ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں "علمی تحریر اور تنقیدی سوچ” کے موضع پرتین روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔
ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں تین روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب

مزید خبریں
مانسہرہ۔ 06 جولائی (اے پی پی):ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں "علمی تحریر اور تنقیدی سوچ” کے موضع پرتین روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے اہم علمی ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ وائس چانسلر نے ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی کے لیے ہزارہ یونیورسٹی کے عزم کا اعادہ کیا اور یقین دلایا کہ یونیورسٹی مستقبل میں بھی علمی ورکشاپس کو فروغ دینے اور تحقیق و علمی اشتراکِ عمل کے مواقع بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھاجائے گا۔ لمز کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر فرخ خان نے ورکشاپ کے بہترین انتظامات پر وائس چانسلر اور ہزارہ یونیورسٹی کی انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر فرخ نے کہا کہ یہ تین روزہ تربیتی نشست تمام شرکاء کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوئی اور انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل کے علمی اقدامات کے ذریعے شراکت دار اداروں کے مابین تعاون کا یہ سلسلہ مزید فروغ پائے گا۔








