پیرا فورس نے ایل پی جی کی زائد نرخوں پر فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو دکانیں سیل کر دیں
پیرا فورس کی کارروائی ، ایل پی جی کی زائد نرخوں پر فروخت پر دو دکانیں سیل

مزید خبریں
سیالکوٹ۔6جولائی (اے پی پی):پیرا فورس نے ایل پی جی کی زائد نرخوں پر فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو دکانیں سیل کر دیں۔پیر کو ترجمان پیرا فورس کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی کی ہدایات پر انچارج پیرا فورس روباب سعید کی نگرانی میں پیرا فورس سیالکوٹ نے ایل پی جی کی زائد نرخوں پر فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو دکانیں سیل کر دیں،کارروائی کے دوران زائد قیمت وصول کرنے پر متعلقہ دکانداروں پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے تاکہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے اور صارفین کے حقوق کا تحفظ ہو۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ناجائز منافع خوری اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔








