چین نے کہا ہے کہ چینی بحریہ کی جانب سے میزائل کا تجربہ ملک کی سالانہ فوجی تربیتی مشقوں کا معمول کا حصہ ہے
چینی بحریہ کا میزائل تجربہ معمول کی سالانہ فوجی مشقوں کا حصہ ہے، چینی وزارت خارجہ

مزید خبریں
بیجنگ۔6جولائی (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ چینی بحریہ کی جانب سے میزائل کا تجربہ ملک کی سالانہ فوجی تربیتی مشقوں کا معمول کا حصہ ہے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نےپیر کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران آبدوز سے سٹریٹجک میزائل کے تجربے سے متعلق سوال کے جواب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ چین نے اس تجربے سے قبل متعلقہ ممالک کو پیشگی آگاہ کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میزائل تجربہ بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی روایات کے مطابق کیا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ ممالک اس معمول کی فوجی سرگرمی کو غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کریں گے۔








