ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی ،جعلی امیگریشن مہریں لگانے والے 2 مسافر آف لوڈ

ایف آئی اے امیگریشن نے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی مہروں کے ذریعے بیرونِ ملک فرار کی کوشش ناکام بنا دی اور 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):ایف آئی اے امیگریشن نے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی مہروں کے ذریعے بیرونِ ملک فرار کی کوشش ناکام بنا دی اور 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ترجمان ایف آئی اے لاہور زون کے مطابق ایئرپورٹ پر امیگریشن چیکنگ کے دوران دو مختلف پروازوں کے مسافروں کے پاسپورٹس پر لگی امیگریشن سٹیمپس (مہریں) جعلی پائی گئیں جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے دونوں کو پروازوں سے اتار دیا گیا۔ پہلا مسافر حیات خان پرواز نمبر UL-186 کے ذریعے لاہور سے کولمبو (سری لنکا) روانہ ہو رہا تھاجبکہ دوسرا مسافر زمین خان پرواز نمبر OD-132 کے ذریعے کوالالمپور (ملائیشیا) جانے کی کوشش میں تھا۔ دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش اور سخت قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کے حوالے کر دیا گیا ہے۔