فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا۔
صدر فیصل آباد چیمبر کا ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی تعیناتی کا خیر مقدم

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 06 جولائی (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ محمد نعمان صدیق منجھے ہوئے اور تجربہ کار بیورو کریٹ ہیں جو انتظامی امور کے ساتھ ساتھ شہر کی بہتری اورترقی کے لئے بھرپور کردار اداکریں گے۔ انہوں نے شہر کی ترقی کےلئے بزنس کمیونٹی اور چیمبر کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور محمد نعمان صدیق کو فیصل آباد چیمبر کے دورے کی دعوت بھی دی۔








