پولیس کی جانب سے پولیو مہم کے آغاز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات

پولیس کی جانب سے پولیو مہم کے آغاز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات

کراچی۔ 06 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی جانب سے پولیو مہم کے آغاز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پیر کو ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقوں کا دورہ کیااورجوانوں کو بہتر سکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ میں پولیو مہم کے دوران 1200سے زائد پولیس افسران و جوان، لیڈی اور سادہ لباس پولیس اہلکار اپنے فرائض سر انجام دے رہے ۔بریفنگ میں افسران و جوانوں کو اپنے علاقوں میں حفاظتی اقدامات اور سکیورٹی پلان کے مطابق عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی گئی۔