پشاور موٹروے پر پولیس وین حادثے کا شکار، کیری ڈبہ ڈرائیور جاں بحق

پشاور۔ 06 جولائی (اے پی پی):پشاور موٹروے پر پولیس وین بے قابو ہو کر کیری ڈبہ سے جا ٹکرائی جس سے اس کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ہے۔دریائے کابل سے آگے اکبرپورہ کے مقام پر چارسدہ پولیس کی ایک پک اپ گاڑی ٹائر پھٹنے کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے ایک کیری ڈبے سے جا ٹکرائی، پولیس ترجمان کے مطابق جس کے نتیجے میں کیری ڈبے …

پشاور۔ 06 جولائی (اے پی پی):پشاور موٹروے پر پولیس وین بے قابو ہو کر کیری ڈبہ سے جا ٹکرائی جس سے اس کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ہے۔دریائے کابل سے آگے اکبرپورہ کے مقام پر چارسدہ پولیس کی ایک پک اپ گاڑی ٹائر پھٹنے کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے ایک کیری ڈبے سے جا ٹکرائی، پولیس ترجمان کے مطابق جس کے نتیجے میں کیری ڈبے کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹروے پولیس نے کیری ڈبے کو چیکنگ کے لیے روکا ہوا تھا۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والی چارسدہ پولیس کی پک اپ گاڑی کا ٹائر اچانک پھٹ گیا، جس کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے کیری ڈبے سے ٹکرا گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس کی نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں، جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔