صدرِ مملکت کی زیارت میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے زیارت میں پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی جرأت و فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے زیارت میں پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی جرأت و فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، ریاست دہشت گردی کے خلاف پوری قوت سے کارروائی جاری رکھے گی۔ انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے سکیورٹی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں

مزید خبریں