گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے حوالدار لالک جان شہید ( نشانِ حیدر) کے یومِ شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
گورنر سندھ کا حوالدار لالک جان شہید ( نشانِ حیدر) کو یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت

مزید خبریں
کراچی۔ 07 جولائی (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے حوالدار لالک جان شہید ( نشانِ حیدر) کے یومِ شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔منگل کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا ہےکہ حوالدار لالک جان شہید نے معرکہ کارگل میں بے مثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا،شہید نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے آخری سانس تک دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیاتھا۔انہوں نے کہاکہ حوالدار لالک جان شہید کی لازوال قربانی افواجِ پاکستان کے عزم، شجاعت اور فرض شناسی کی روشن مثال ہے۔انہوں نے کہاکہ شہدا کی عظیم قربانیاں ہمیشہ قوم کے لیے باعثِ فخر رہیں گی اور کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پوری قوم حوالدار لالک جان شہید( نشانِ حیدر )کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔








