وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر شائستہ جدون نے تناول حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر شائستہ جدون کی تناول حادثہ میں زخمی افراد کی عیادت

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 6 جولائی (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ و ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شائستہ خان جدون نے تناول میں پیش آنے والے افسوسناک حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا۔
منگل کو ترجمان رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شائستہ جدون کے مطابق اس موقع پر انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ تناول کے صدر فیصل تنولی کے بھائی سمیت دیگر زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شائستہ خان جدون نے متاثرہ افراد کو یقین دلایا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہیں، ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹروں اور طبی عملہ تمام زخمیوں کو بہترین اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرے، مریضوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔








