محققین، اساتذہ، طلبہ، مصنفین اور لائبریری کے شعبے سے وابستہ افراد کے لیے خصوصی ویبنار 14 جولائی کو منعقد ہوگا، جس میں علمی تحقیق، معلوماتی وسائل اور جدید لائبریری خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔
محققین، اساتذہ، طلبہ، مصنفین اور لائبریری کے شعبے سے وابستہ افراد کے لئے خصوصی ویبنار 14 جولائی کو ہو گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے نیشنل ڈیجیٹل لائبریری پروگرام (HEC-NDLP) اور اے آئی پی پبلشنگ کے اشتراک سے پاکستان کے محققین، اساتذہ، طلبہ، مصنفین اور لائبریری کے شعبے سے وابستہ افراد کے لئے ایک خصوصی ویبنار 14 جولائی 2026 کو منعقد کیا جائے گا۔
ویبنار کا مقصد شرکاء کو عالمی معیار کے تحقیقی وسائل تک رسائی، اے آئی پی پبلشنگ کے تحقیقی پلیٹ فارم کے مؤثر استعمال، بین الاقوامی اشاعتی مواقع، اوپن سائنس، اوپن ایکسس اور تحقیقی کام کی عالمی سطح پر نمایاں حیثیت بہتر بنانے کے طریقوں سے آگاہ کرنا ہے۔ ایچ ای سی کے مطابق اس ویبنار میں نیشنل ڈیجیٹل لائبریری پروگرام کے ذریعے پاکستانی جامعات اور تحقیقی اداروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سائنسی تحقیق کے فروغ میں اس کے کردار پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔ ویبنار میں شرکت کے خواہشمند اساتذہ، محققین، طلبہ اور دیگر متعلقہ افراد کو آن لائن رجسٹریشن کی ہدایت کی گئی ہے۔








