جوہری حملے کے غیرقانونی حکم کی مزاحمت کروں گا، امریکی جنرل

واشنگٹن ۔ 19 نومبر (اے پی پی) امریکی اسٹریٹیجک کمانڈ کے کمانڈر ایئر فورس جنرل جان ہیٹن نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی طور پر جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا حکم دیا تو وہ اس کی مزاحمت کریں گے۔سی بی ایس نیوز کے مطابق انھوں نے کینیڈا میں ہالیفیکس انٹرنیشنل سکیورٹی فورم میں حاضرین کو بتایا کہ انھوں نے اس بارے میں بہت سوچا کہ اگر انھیں …

واشنگٹن ۔ 19 نومبر (اے پی پی) امریکی اسٹریٹیجک کمانڈ کے کمانڈر ایئر فورس جنرل جان ہیٹن نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی طور پر جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا حکم دیا تو وہ اس کی مزاحمت کریں گے۔سی بی ایس نیوز کے مطابق انھوں نے کینیڈا میں ہالیفیکس انٹرنیشنل سکیورٹی فورم میں حاضرین کو بتایا کہ انھوں نے اس بارے میں بہت سوچا کہ اگر انھیں اس طرح کا حکم دیا جاتا ہے تو وہ کیا کریں گے۔ہیٹن کا کہنا تھا کہ "بطور اسٹراٹ کوم، میرا کام صدر کو مشورہ دینا ہے اور وہ مجھے بتائیں گے کہ کیا کرنا ہے اور اگر یہ غیرقانونی ہے تو میں کہوں گا یہ غیر قانونی ہے۔ہیٹن کا کہنا تھا کہ کسی بھی غیرقانونی حکم سے متعلق صورتحال سے نمٹنا معمول کی بات ہے۔

Leave a Reply