گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری اسکول خیر شاہ بخاری دڑی محلہ میں سولر سسٹم کا افتتاح

وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی خیر محمد شیخ اور میئر لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی لہر نے گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری اسکول خیر شاہ بخاری دڑی محلہ میں سولر سسٹم کا افتتاح کیا

لاڑکانہ۔07 جولائی(اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی خیر محمد شیخ اور میئر لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی لہر نے گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری اسکول خیر شاہ بخاری دڑی محلہ میں سولر سسٹم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر خیر محمد شیخ کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں جدید سہولیات کی فراہمی حکومتِ سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

انور علی لہر کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں سولر سسٹم کی تنصیب سے طلبہ کو لوڈشیڈنگ کے دوران بھی بلا تعطل تعلیمی ماحول میسر آئے گا، پاکستان پیپلز پارٹی بالخصوص تعلیم کے شعبے میں ترقی اور سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔