وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے زیارت میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ وطن کے بہادر سپوتوں نے فرض کی ادائیگی میں عظیم مثال قائم کی۔
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کی زیارت میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے زیارت میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کے بہادر سپوتوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے قربانی اور بہادری کی عظیم مثال قائم کی۔
منگل کو اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، قوم اپنے ان ہیروز کی جرات اور وفاداری کو ہمیشہ یاد رکھے گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔








