سعودی عرب کے صحرائی علاقے” الشویمس“ میں حجری نقوش کے بعض اسرار منکشف

قاہرہ ۔ 19 نومبر (اے پی پی) امریکی سائنس میگزین نے سعودی عرب کے صحرائی علاقے” الشویمس“ میں حجری نقوش کے بعض اسرار منکشف کئے ہیں۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں ماضی میں انتہائی اہم نہر ہوا کرتی تھی۔ سائنس میگزین کی ویب سائٹ پر واضح کیا گیا ہے کہ ایک ریتیلے پتھر پر بنے ہوئے بعض نقوش کے معائنے سے پتہ چلا ہے کہ وہ پتھر ماضی میں کسی …

قاہرہ ۔ 19 نومبر (اے پی پی) امریکی سائنس میگزین نے سعودی عرب کے صحرائی علاقے” الشویمس“ میں حجری نقوش کے بعض اسرار منکشف کئے ہیں۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں ماضی میں انتہائی اہم نہر ہوا کرتی تھی۔ سائنس میگزین کی ویب سائٹ پر واضح کیا گیا ہے کہ ایک ریتیلے پتھر پر بنے ہوئے بعض نقوش کے معائنے سے پتہ چلا ہے کہ وہ پتھر ماضی میں کسی دریا کے کنارے پڑے رہے ہونگے۔ اس پتھر پر قدیم حجری دور کے ایک شکاری کی تصویر دی گئی ہے جو شکار کےلئے قوس ہاتھ میں لئے ہوئے ہے اور اسکے ہمراہ 13کتے بھی ہیں۔ شکاری ہر کتے کی پہچان کیلئے خصوصی علامت بھی مرتسم کئے ہوئے ہے۔2کتے ایسے بھی نظر آرہے ہیں جنکے گلے میں پٹہ پڑا ہوا ہے۔ یہ نقوش 8 ہزار برس سے پرانے دور کے ہیں۔

Leave a Reply