کویت کی کابینہ کا سرکاری محکموں میں غیر ملکی کارکنوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ

کویت سٹی ۔ 19 نومبر (اے پی پی) کویت کی کابینہ نے سرکاری محکموں میں غیر ملکی کارکنوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سرکاری محکموں میں غیرملکی ملازمین کی تعداد کم کرنے کی سفارش آبادی کی کمیٹی نے کی ہے۔ کمیٹی نے وزیر محنت ہند الصبیح کی سربراہی میں ملک کی آبادی کا جائزہ لینے کے بعد سفارش کی۔ کمیٹی کا کہنا ہے …

کویت سٹی ۔ 19 نومبر (اے پی پی) کویت کی کابینہ نے سرکاری محکموں میں غیر ملکی کارکنوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سرکاری محکموں میں غیرملکی ملازمین کی تعداد کم کرنے کی سفارش آبادی کی کمیٹی نے کی ہے۔ کمیٹی نے وزیر محنت ہند الصبیح کی سربراہی میں ملک کی آبادی کا جائزہ لینے کے بعد سفارش کی۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ کویت میں آبادی کی ترکیب درست کرنے کے لئے ضروری ہے کہ غیرملکیوں کی تعداد کم کی جائے۔ایوان سول سروس کا کہنا ہے کہ سرکاری محکموں میں غیرملکی ملازمین کی تعداد تدریجی مراحل میں کم کی جائے گی۔

Leave a Reply