سعودی عرب اور سلطنت عمان کے وزرائے خارجہ نے مسقط میں باضابطہ مذاکرات کا ایک دور منعقد کیا ۔
سعودی عمانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، آبنائے ہرمز کی صورت حال پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
ریاض ۔9جولائی (اے پی پی):سعودی عرب اور سلطنت عمان کے وزرائے خارجہ نے مسقط میں باضابطہ مذاکرات کا ایک دور منعقد کیا ۔العربیہ کے مطابق ملاقات میں امیر فیصل بن فرحان اور ان کے عمانی ہم منصب بدر البوسعیدی نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے تعلقات اور ان کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا تاکہ مشترکہ مفادات کو مدد ملے اور سعودی عرب اور عمان کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری مضبوط ہو۔ اسی وقت دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کے مابعد اور پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور مشترکہ دلچسپی کے امور خاص طور پر آبنائے ہرمز سے متعلق پیش رفت پر خیالات کا تبادلہ کیا۔سعودی عرب ور عمان آبی گزرگاہوں کی سکیورٹی کو برقرار رکھنے، ان میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے، اور خطے میں سکیورٹی اور استحکام کو فروغ دینے اور مذاکرات اور پرامن طریقوں سے تنازعات کو حل کرنے کی کوششوں کی حمایت کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔سعودی-عمانی مذاکرات میں مشترکہ سٹریٹجک منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔ ان منصوبوں میں سرفہرست زمینی گزرگاہ کا منصوبہ ہے۔ اس کے علاوہ نقل و حمل کے نیٹ ورکس اور لاجسٹک روابط کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا گیا تاکہ دوطرفہ رابطے کو مضبوط کیا جا سکے اور علاقائی یکجہتی کو مدد مل سکے








