نیفیتا ۔ 20 نومبر (اے پی پی) چین نے روہنگیا مسلمانوں کے بحران کے حل کےلئے تین مرحلہ منصوبہ پر کام شروع کردیا۔ میانمار کے دارالحکومت نیفیتا میں یورپین اور ایشیائی وزراءخارجہ کے اجلاس کے انعقاد سے قبل چین نے میانمار اور بنگلا دیش کی حکومت کو روہنگیا مسلمانوں کے بحران کے حل کےلئے سہ مرحلہ منصوبہ پیش کیا ہے جس کامقصد روہنگیا مسلمانوں کی بنگلہ دیش سے راکھین پر …
چین نے روہنگیا مسلمانوں کے بحران کے حل کےلئے تین مرحلہ منصوبہ پر کام شروع کردیا
نیفیتا ۔ 20 نومبر (اے پی پی) چین نے روہنگیا مسلمانوں کے بحران کے حل کےلئے تین مرحلہ منصوبہ پر کام شروع کردیا۔ میانمار کے دارالحکومت نیفیتا میں یورپین اور ایشیائی وزراءخارجہ کے اجلاس کے انعقاد سے قبل چین نے میانمار اور بنگلا دیش کی حکومت کو روہنگیا مسلمانوں کے بحران کے حل کےلئے سہ مرحلہ منصوبہ پیش کیا ہے جس کامقصد روہنگیا مسلمانوں کی بنگلہ دیش سے راکھین پر امن اور با حفاظت واپسی ہے۔ان خیالات کا اظہار چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے پیر کو ڈھاکا سے نیفیتا پہنچنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ چین اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ روہنگیا بحران کا ایسا حل باہمی مذاکرات کے ذریعے طے کیا جاسکتا ہے جو دونوں ممالک میانماراور بنگلا دیش کے لئے قابل قبول ہو۔









