افغانستان میں سب سے سنگین مسئلہ بچوں کی تعلیم ہے، 3.5 ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 20 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے بچوں کے حوالے سے ادارے ”یو نیسیف“ نے کہا ہے کہ افغانستان میں سب سے سنگین مسئلہ بچوں کی تعلیم ہے جہاں 3.5 ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ افغانستان میں یونیسف کے نمائندے نے ایک انٹرویو میں بتایاکہ جو بچے سکولوں سے باہر ہیں ان میں 75 فیصد لڑکیاں ہیں، لڑکیاں سکول جاتی بھی ہیں تو ابتدائی تعلیم …

اقوام متحدہ ۔ 20 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے بچوں کے حوالے سے ادارے ”یو نیسیف“ نے کہا ہے کہ افغانستان میں سب سے سنگین مسئلہ بچوں کی تعلیم ہے جہاں 3.5 ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ افغانستان میں یونیسف کے نمائندے نے ایک انٹرویو میں بتایاکہ جو بچے سکولوں سے باہر ہیں ان میں 75 فیصد لڑکیاں ہیں، لڑکیاں سکول جاتی بھی ہیں تو ابتدائی تعلیم کے بعد چھوڑ دیتی ہیں۔ افغانستان میں دوسرا بڑا اور چیلنجنگ مسئلہ بچوں کی بڑی تعدادغذائیت کی شدید کمی کا شکار ہے جس کے باعث جنگ سے متاثرہ اس ملک میں اب تک سیکڑوں بچے جاں بحق ہوچکے۔

Leave a Reply